ڈالر مزید مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی (صباح نیوز)ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اس وقت مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس211 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42156پر آ گیا۔