پاکپتن ،دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،3سگے بھائی جاں بحق


پاکپتن(صباح نیوز)پاکپتن میں55چوک کے قریب پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تینوں مقتول بھائیوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت ارشاد، تنویر اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائی پیشی پر آرہے تھے کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تینوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان قتل کی رنجش چلی آرہی تھی۔ پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپرآرپی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔