بلاول نے بھانجے کیساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی


لاہور(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھانجے کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی جسے ہر کوئی پسند کرنے لگا۔

خیال رہے کہ بلاول کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد اکتوبر کی 10تاریخ کو ہوئی تھی۔

بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے میر جبکہ دادا کی نسبت سے حاکم رکھا ہے یوں ان کا پورا نام میر حاکم محمود چودھری بنتا ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بلاول نے تصویر کے کیپشن میں مائی ہارٹ لکھا ہے۔