کامونکی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کامونکی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم نے عمران خان کے بیانیے کو قبول کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد بھی عمران خان کی کال پر نکلی، لاہور نے جس طرح تاریخی استقبال کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ شاہدرہ پر جو مناظر دیکھے وہ حیران کن تھے، قوم نے عمران خان کاساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔