عمران خان کی جاں بحق صحافی صدف نعیم کے گھر آمد ،اہلخانہ سے تعزیت


لاہور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  صحافی صدف نعیم کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور صدف نعیم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف اسد عمرنے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے ہمراہ صحافی صدف نعیم کے گھر حاضری دی تھی، اسد عمر نے ٹوئٹ کی کہ ابھی صدف نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے لئے ملاقات ہوئی، اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کے وہ صرف اپنی پروفیشنل ذمہ داری نہیں بلکہ دل کے جذبہ سے اس لانگ مارچ کی کوریج کر رہی تھیں۔