چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی ف کے 2 اہم سینیٹرز ٹریفک حادثہ میں بال بال بچ گئے


ڈی آئی خان(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کو ڈی آئی خان کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی کا ہائیڈرلک سسٹم فیل ہوا، ہائیڈرلک سسٹم فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی، تاہم ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو حادثے سے بچالیا۔

صادق سنجرانی کو دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں وفاقی وزیر طلحہ محمود اور سینیٹر عبد الغفور حیدری بھی سوار تھے،

صادق سنجرانی دیگر سینیٹرز کے ہمراہ سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان کے بیٹوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے ۔

ترجمان سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور دیگر سینیٹرز حادثے میں محفوظ رہے ۔