پاکستان اور یو اے ای کی بحری افواج کا مشق نصل البحر کے دوران فائر پاور کا مظاہرہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج نے مشق نصل البحر کے دوران فائر پاور کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور اماراتی بحری افواج کے بحری و فضائی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائر کی مشقیں کیں۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اور اماراتی بحریہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی اور اماراتی بحریہ کے حکام نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔