سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان گروپ کامیاب


اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ نے میدان مار لیا۔غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ عابد شاہد زبیری 199 ووٹوں کی لیڈ سے صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔

تمام 12 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 ووٹ ملے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ مل سکے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو 3سال بعد شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے ۔۔