آرفن باہمت بچوں کے چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے قابل فخرہیں،ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ آرفن بچہ مسکرائے توپورا سماج مسکراتا ہے باہمت آرفن بچوں کے چہرے پرخوشیا ں بکھیرنے والے قابل فخر،محمدعربیۖنے یتیم کی کفالت کرنے والے کے لیے جنت کی بشارت دی ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے آرفن باہمت بچوں کے حوالے سے منعقد ہ تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں امیرصوبہ نے وفد کے ہمراہ سینئرصحافی واینکرارشدشریف شہیدکی رہائش گاہ پران کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت اوردعائے مغفرت کی۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،معروف بزنس مین محمدرضوان سمیت دیگرذمہ داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ پاکستان اورترکیہ کی 75سالہ لازوال دوستی محبتوں کی داستان ہے اہل پاکستان ترکی،فلسطین سمیت دنیا بھرکے اسلامی ممالک سے محبت کرتے ہیں خلافت عثمانیہ کے دورمیں امت مسلمہ اور مسلمانوں کوعروج حاصل ہوا آج پھرترک صدررجب طیب ار دغان امہ کے اتحاد میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ نیروبی میں معروف پاکستانی صحافی واینکرکے ظالمانہ قتل کے بعد پولیس کی جانب سے متضاد بیانات پر شہید کے اہل خانہ،صحافی برادری سمیت پور ی پاکستانی قوم کوتشویش ہے۔تحریک انصاف اور ن لیگ کی قیادت ارشد شریف کے سانحہ پراپنی سیاست چمکانے سے گریزکرے شہید کے اہلخانہ کواذیت دینے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔