اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں 17مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28431تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے659نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23151تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.46فیصد تک پہنچ گئی ۔
این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ1لاکھ39ہزار40 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ15ہزار562افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ 16ہزار932افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ73ہزار948474افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی10 کروڑ35لاکھ14 ہزار198خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ54ہزار680کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ71ہزار687تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ20 ہزار105مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1395تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے931مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2116تک پہنچ گئی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد318تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7929تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12558تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان97،آزاد جموں وکشمیر81جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد52تک پہنچ گئی۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ49ہزار1مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ19ہزار7،خیبر پختونخوا169953اسلام آباد105578،بلوچستان32775،آزاد جموں وکشمیر33640جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10151تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد106835تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ77ہزار807، پنجاب 4 لاکھ39ہزار845، سندھ 4 لاکھ69ہزار122، بلوچستان33228، آزاد کشمیر34461اور گلگت بلتستان میں10389افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12909افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7563، خیبر پختونخوا میں5738، اسلام آباد میں939، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں356 اور آزاد جموں و کشمیر میں740فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ7 لاکھ5ہزار288ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے45093نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔