کوئٹہ(صباح نیوز)مستونگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہور احمد شہید جبکہ ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے مستونگ پولیس، لیویز فورس نے کلی پیرکانو میں مشترکہ طور پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے میں گھر میں موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہوراحمد شہید ہوگیا، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پیرکانو میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ڈاکوئوں کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔