پشین(صباح نیوز)بلوچستان میں مہم کے دوسرے روز انسدادپولیو ٹیم پر فائرنگ سے حفاظت پر مامور پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں انسدادپولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔