جماعت اسلامی بلوچستان کے امرائے اضلاع کا انتخاب


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے اراکین جماعت اسلامی کی رائے کو محوظ خاطر رکھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی منظوری کے بعد سیشن یکم نومبر2022ء تا 31اکتوبر 2024 ء دوسال کیلئے کوئٹہ سے مولانا حافظ نورعلی ،گوادرماسٹرعبدالمجید ،ہرنائی سے حاجی سید محمد ،ڈیرہ بگٹی سے مولانا بایزید بگٹی،زیارت سے مولانامحمد شریف،ژوب سے مولانا عبدالناصرشہاب زئی ،

تربت کیچ سے غلام یاسین بلوچ،خاران سے مولانا عبدالمالک مجاہد،نوشکی سے مفتی منور حسن ،چاغی دالبندین سے خلیفہ محمد یونس،لسبیلہ اوتھل سے عبدالمالک رونجہ ،ضلع قلات سے حافظ منیر احمد،سبی سے مولانا گل محمد ڈومکی ،حب وندرسے محمد اقبال ابڑو،خضدار سے مولانا محمد اسلم گزگی ،واشک سے مولانا غلام اللہ ،بولان سے ثناء اللہ بلوچ،پشین سے ظہور احمد پانیزئی ،مستونگ حافظ خالد الرحمان شاہوانی ،نصیرآبادسے خاوند بخش مینگل ،جعفرآباد مولانا محمد امین بگٹی ،پنجگورسے حافظ صفی اللہ،صحبت پور سے عبدالصمد کھوسہ ،قلعہ سیف اللہ حاجی نظیف اللہ ،اوستہ محمد سے عبدالمجید زہری ،

لورالائی سے حاجی عبدالباری ناصر مقررکیے ہیں جبکہ ضلع جھل مگسی ،ضلع دکی ،ضلع موسیٰ خیل ،ضلع قلعہ عبداللہ چمن کااعلان بعدمیں کیا جائیگا ۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نئے امرائے اضلاع کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں یکم نومبر کو حلف برادری کی تقاریب کا انعقادکرکے ذمہ داری کا حلف ذمہ داران کی موجودگی میں لیں انہوںنے نئے ذمہ داران کی استقامت ونصرت کیلئے خصوصی دعابھی کی #