ملک سے بدعنوانی ختم کیے بغیر عوام کیلئے ترقی وخوشحالی ناممکن ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بدعنوانی ختم کیے بغیر عوام کیلئے ترقی وخوشحالی امن وانصاف ناممکن ہے ملک میں امیر وغریب کیلئے الگ الگ قانون وانصاف کے پیمانے ہیں ۔بلوچستان کو بھی بدعنوانوں لٹیروں نے تباہ کر دیا ۔دیانت داری امانت داری واخلاص کا فقدان ہر طرف اقرباء پروری بدعنوانی رشوت وناانصافی چل رہی ہے ۔سب کو آزمانے کے بعد سب بے نقاب بھی ہورہے ہیں ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ بددیانتی بدعنوانی بدعہدی مسائل کی جڑ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چوری نااہلی بدعنوانی کی وجہ سے عوام تباہ ہورہے ہیں عوام کو سبزباغ دکھاکر جمہوریت کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا ہے۔ حقیقی جمہوریت واسلامی نظام میں عوام کو ریلیف مل سکتاہے بعض کرپٹ لیڈرزکی وجہ سے عوام کو حقوق وانصاف نہیں مل رہا۔ احتساب وانصاف کے اداروں سے ساز بازوسودابازی والے حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ امریکی آلہ کاروں،آئی ایم ایف کے غلامی سے نجات مل سکیں ۔بلوچستان کے وسائل وعوام کو وفاق وصوبائی حکمرانوں اور اسٹبلشمنٹ نے باربارلوٹ لیا ہے ۔جماعت اسلامی قوم کو اندھیروں مشکلات اورپریشانی سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ہر دکھ دردمیں عوام کیساتھ صرف جماعت اسلامی کھڑی ہے۔ لیڈرزوسودساختہ وبااختیارطبقات دیانت دارہوں گے تو عوام کو ریلیف ملیگا بصورت دیگر عوام کو حقوق مل سکتے ہیں نہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے ۔

کرپٹ حکمران اوربدعنوان بااختیارطبقات چاہتے ہیں کہ عوام کو کوئی سہولت آسانی ،انصاف اورخوشی نہ ملیں انہی لوگوں واداروں کی بے حسی غفلت وکوتاہی اوربدعنوانی کی وجہ سے عوام پریشان مشکلات کے دلدل میں پھنس گیے ہیں ۔عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں یہ سب ان بدعنوان نااہل ناکام حکمرانوں وبااختیار قوتوں کی وجہ سے ہے حکومتیں لیڈرزپارٹیاں تبدیل ہوتی رہتی ہے لیکن عوام کی حالت ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہورہی ہے تبدیلی اسلامی نظام دیانت قیادت وحکومت اور چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی سے آئیگی جبکہ ہمارے یہاں سب کچھ اس کے برعکس ہوتاہے ۔