اسلام آباد(صباح نیوز)اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے 31پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے، 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 168روپے 90پیسے سستا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021 کیلئے ہے۔ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202روپے مقرر کر دی گئی ہے،
گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559روپے 35 پیسے کا تھا۔