حکومت وینٹی لیٹر پر اور پی ڈی ایم قومہ میں ہے، شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم نے45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،پاکستان میں77وزراء مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور پی ڈی ایم قومہ میں ہے۔اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔