بلاول بھٹو کا چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے انعقاد پر نیک تمنائو ں کا اظہار


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے انعقاد پر نیک تمنائو ں کا اظہار کیا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی نے چین کی قوم کی خوش حالی اور عالمی امن کے لئے غیرمعمولی کردار ادا کیا، چیئرمین ما کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر شروع ہوا اور اب کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کی سربراہی میں یہ سفر جاری ہے،

پاکستان پیپلزپارٹی اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان دوطرفہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان کی دوستی میں اہم کردار ادا کیا۔