راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا، سپہ سالار کی جوانوں سے ملاقات ہوئی، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے سیکٹر نوسیری پر اگلے مورچوں کا معائنہ کیا۔ فوجی جوان اور افسروں سے ملاقات کی، جوانوں کے جذبے کو سراہا۔
آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین آپریشنل صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ایل او سی پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استقبال کیا،نوسیری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ اور اگلے مورچوں میں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔