کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی سطح پر سیلاب متاثرین کی ریلیف وبحالی کے پروگرامزکی شفافیت وقت کی اہم ضرورت ہے عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔حکمران عوام سے وعدے نہ کریں دعوے نہ کریں اور نہ ہی بے عمل اعلانات کریں 75سالوں سے یہی خالی خولی اعلانات بے عمل وعدے کرکے حکمرانوں نے ملک کو مقروض بدنام عوام پریشان کر رکھا ہے جماعت اسلامی ہی حقیقی اسلامی تبدیلی لائیگی ۔عوام عدل وانصاف کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو بھکاری بنادیا ہے روزگار نہیں دے سکتے ۔ بدترین مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے یوٹلیٹی اسٹورز سے سستی اشیاء کی خریداری سے بھی عوام کو محروم کردیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورزپر بھی عوام کیلئے سب کچھ مہنگاکر دیا گیا ہے ۔اٹا،چینی گھی ودیگر خوردنی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے ۔عوام کے بجائے پارٹی جیالوں ٹھیکیداروں کونوازاجارہاہے انہوں نے مہنگائی کے بے قابو جن پر کنٹرول میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام مارکیٹ میں آٹاچینی گھی سمیت دیگر اشیاء کی خرید عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے عام آدمی کیلئے کیلئے روزگارہے نہ انصاف اور نہ ہی تعلیم وصحت کی سہولیات ۔سب سہولیات عوام کی پہنچ سے دور ہے ہر طرف کرپشن کو فروغ دینے اور جیالوں کونوازنے وبدعنوانی کیلئے سب کچھ ہورہاہے کرپشن کے راستے ہموار کیے جارہے ہیں ۔فراڈاور کرپشن میں اضافہ کرکے لٹیروں ظالموں کونوازگیا ہے جبکہ غریب عوام کو مسائل کے دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باجود لوگ معمولی ریلیف کیلئے بھی لائنوں میں کھڑے ہوکر خریداری کرنے پر مجبور ہیں، حکومتی ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے عوام کا ریاست سے اعتماد ختم ہورہا ہے ،سیلاب زدگان کی امداد میں ناکامی اور کرپشن کی وجہ سے عوام الخدمت سمیت دیگر رفاحی اداروں سے اپنی امیدیں وابستہ کررہے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ۔آٹے،دالوں ،چاول،دودھ سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے وافر مقدار میں یوٹیلٹی اسٹورز سمیت مارکیٹ میں فراہم کی جائیں تاکہ عوام باآسانی اور سستی اشیاء کی خریداری کرسکیں،قیمتوں میں استحکام کیلئے حکومتی ادارے اور اسٹنٹ کمشنر اور کمشنر سے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے #