پاک بحریہ کے 2 جدید ترین آف شور پیٹرول جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا آغاز


کراچی(صباح نیوز)پاک بحریہ کے 2جدید ترین آف شور پیٹرول جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 2 جدید ترین آف شور پیٹرول جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا جبکہ تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

نیول چیف نے کہا کہ جہازوں کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اورشپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف بھی کی۔