وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے انڈر سیکرٹری کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے امن وسلامتی کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے انڈر سیکرٹری سے ملاقات کے دوران کہی۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے انڈر سیکرٹری نے امن مشن میں 2 لاکھ پاکستانیوں کے کردار کا اعتراف کیا۔ امن مشن میں 171 پاکستانی شہید ہوئے ہیں، 2020 میں کانگو امن مشن میں تعینات 15 پاکستانی خواتین کو ایوارڈ دیا گیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے امن وسلامتی کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔