کراچی (صباح نیوز) انٹربینک میں روپیہ مستحکم اور ڈالر سستا ہو گیا ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق بھی انٹربینک میں ڈالر کی بے قدری دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 17پیسے سستا ہوکر 216 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے 71 پیسے تک سستا ہوچکا ہے۔