شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد تیز دھار آلے کے وار سے قتل


شیخوپورہ  (صباح نیوز) شیخوپورہ  کے گائوں میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔شیخوپورہ میں نارنگ کے نواحی گاوں میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ڈی پی او فیصل مختار کے مطابق تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا  ۔ قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔

ڈی پی او کے مطابق ملزم ابتدائی طور پر مبینہ طور پر ذہنی مریض لگتا ہے، ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعدکئے جب سارا گائوں سو رہا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

چو ہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔