برلن (صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ کا دورہ کیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے سفارتخانہ میں افسران سے ملاقات کی اور ڈیجیٹل ٹورازم کارنر کا افتتاح کیا،انہو ں نے آگمنٹڈ اور ورچوئل ریئیلٹی کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی ورثے کے فروغ پر تعریف اور پسندیدگی کا اظہار کیا ،ڈیجیٹل میونخ کے سی ای او ارسلان منھاس نے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی ،
وزیر خارجہ ورچوئل ریئلٹی گلاسز پہن کر ڈیجیٹل سیاحت سے لطف اندوز ہوئے ،کسی بھی پاکستانی سفارتخانہ میں اپنی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہے ،علاوہ ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہاکہ ان کی جرمن ہم منصب سے ملاقات کافی مثبت رہی ،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہم دلچسپی کے امور بالشمول پاکستان میں سیلابی صورتحال، ماحولیاتی عملداری میں تعاون، ماہر افرادی قوت کے تبادلے اور تربیت؟ ماحول دوست توانائی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے بارے میں بات ہوئی ،
بلاو ل نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر جرمن حکومت کی فراھم کردہ امداد کے شکرگزار ھیں بالخصوص آج کے دس ملین یورو کی اضافی امداد کے ساتھ جرمنی کی جانب سے دی جانے والی مجموعی امداد 60ملین یورو تک پہنچ گئی ہے ۔۔