کراچی میں آئندہ 3 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں آئندہ تین روز بھی گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 3 تا 4 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چل رہی ہے۔