مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی تصویرشیئرکردی


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی لندن میں تین سال بعد اپنے والد پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کی ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر وہ کرب بیان نہیں کرسکتی جو نوازشریف اور بہادر مریم نے قیدناحق، بہتان، ذہنی اذیت، اپنوں کو کھونے کے غم کی صورت میں سہا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الوداع کہتی بیگم کلثوم نواز شریف سے دور کئے گئے جب انہیں قریب رہنا تھا۔ اس ناانصافی کا مداوا ممکن ہے؟ والد سے لپٹی سرخرو بیٹی، مگرمشکلات اور ظلم میں ایک آنسو نہ گرا۔