اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر نصر عبدالرحمن جے المطیری نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران کویت کے تعاون پر سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔