مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم عیسیٰ پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی خصوصی دعوت پر مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم عیسی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔محمد بن عبدالکریم عیسی 12 ربیع الاول کو بین الاقوامی سیرت النبیۖ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

راولپنڈی  نور خان ایئربیس پرپہنچنے پروفاقی وزیر مذہبی امور نے ان کا استقبال کیا۔دوسری جانب مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کی امداد اور امداد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔