اسلام آباد(صباح نیوز) سندھ، بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کا پھیلا روکنے کے لیے پاکستان نے یونیسیف سے بخار، ملیریا کی دوا فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی بگڑتی صورت حال پر حکومت نے یونیسیف سے رابطہ کیا ہے۔ جس پر یونیسیف نے پاکستان کو بخار، ملیریا دوا کی بھاری مقدار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔حکام کے مطابق یونیسیف پاکستان کو بچوں کیلئے ملیریا سے بچا کی دوا فراہم کرے گا جبکہ ملیریا کے علاج کیلئے 10 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا،جس سے ملیریا کے چار لاکھ مریض بچوں کا علاج ممکن ہو گا۔
ذرائع کے مطابق یونیسیف پاکستان کو پیراسٹامول کی 25 لاکھ گولیاں فراہم کرے گا، عالمی ادارہ صحت برائے اطفال کی جانب سے ادویات کی کھیپ 7 اکتوبر تک پاکستان پہنچے گی۔ ملیریا،بخار دوا کی تقسیم کا پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔وفاق کی ہدایت پر صوبوں نے بخار، ملیریا دوا کا ڈیمانڈ نوٹ بھجوا دیا ہے، سندھ، بلوچستان، کے پی کو ملیریا، بخار کی دوا حسب ضرورت فراہم ہو گی۔