اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بدھ کے روز وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔