لاہور(صباح نیوز )الخدمت فاونڈیشن پاکستان اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے مابین معاہدے کی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔
اس معاہدے کے تحت الخدمت فاونڈیشن پاکستان،راشد میموریل ویلفیئرآرگنائزیشن کے ساتھ مل کر راشد آباد سندھ میں 150 باہمت بچوں کے لیے آغوش قائم کرے گی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور جبکہ راشد میموریل ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدر ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) شبیر احمد خان نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے۔محمد عبدالشکور نے اس موقع پرکہا کہ ہم راشد میموریل آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو خدمت کے اس عظیم میں مشن میں ہمارے ساتھ ہیں۔
الخدمت ملک بھر بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمت کے میدان میں سرگرم عمل ہے اور دوایسے ادارے جو خالصتاََدکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہیں ان کا آپس میں اکٹھے ہونا خوش آئند ہے۔
سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ اور سیکرٹری جنرل شاہد اقبال سمیت دیگر الخدمت ذمہ داران اور دیگر افراد شریک تھے۔
تقریب کے آخر میں راشد میموریل ویلفیئرآرگنائزیشن کے وفد نے الخدمت کمپلیکس کا دورہ کیا اور مختلف ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔