نواب شاہ،آچار کے کارخانے میں کیمیکل کے تالاب میں گر کر4 مزدور جاں بحق


نواب شاہ(صباح نیوز)نواب شاہ میںاچار کے کارخانے میں کیمیکل کے تالاب میں گر کر باپ اور دوبیٹوں سمیت چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ایک مزدور کیمیکل کے تالا ب میں گرگیا جسے بچانے کے لئے باپ اوراس کے دو بیٹے بھی تالاب میں کود گئے۔

کیمیکل کی وجہ سے چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔