راولپنڈی (صباح نیوز) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ آصف ادریس نے کہا ہے کہ رنگ روڈ پر انڈسٹری اسٹیٹ وقت کی اہم ضرورت ہے راولپنڈی اسلام آباد گیٹ وے ہے ناردرن ایریا سی پیک کے قریب انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ضروری ہے گیٹ وے کیلئے یہی شہر ہے یہاں کے مسائل اس حوالے سے حل ہونے چائیں ایک انڈسٹرل اسٹی مکمل ہو چکی ہے جس میں عما تاجر یا چھوٹا صنعتکار کاروبا نہیں کر سکتا اس میں لاگت بہت زیادہ ہے قیمتی زمین ہے یا وہ زمین خریدے یا کاربار کرے ایساممکن نہیں لہذا رنگ روڈ کے قریب انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام انتہائی ضروری ہے جس چھوٹے تاجر اور چھوٹے صنعتکا رمستفید ہو سکتے ہیں حکومت کو چایئے اس کیلئے فوری اقدمات کو یقینی بنائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اڈسٹری کی نومنتخب کے اراکین کو مبارکبار دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے چیئرمین ندیم شیخ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم، نائب صدر، اسیع اللہ کھوکھر، ممبر ایگزیکٹو باڈی طارق جدون، ساجد حسن بٹ،سردار ثاقب بھی ہمراہ تھے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اڈسٹری نو منتخب صدر شکیل منیر، سینئر نائب صدر جمشید شیخ، نائن صدر محمد فہیم کو مبارکباد پیش کی۔
شیخ آصف ادریس نے اسلام آباد چیمبر کے صدر کو بتایا کہ بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتی اور ٹیکسز سے تاجر طبقے کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں حکومت کو نظر ثانی کرنی چایئے دونوں چیمبرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومتی ایوانوں تک اس بات کواٹھائیں گے، راولپنڈی اسلام آباد جڑواں شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک اور پارکنگ کے انتظامات نہ ہونے کے برابرہیں جس کی وجہ سے عام آدمی اور کاروباری لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر لئی ایکسپریس تعمیر ہو جائے تو اس سے ٹریفککا دبائو کم ہو جائے گا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اڈسٹری نو منتخب صدر شبیر منیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ رنگ روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے سے چیئرمین آر ڈی اے اور منسٹری آف انڈسٹری کے حکام سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کے قریب انڈسٹری اسٹیٹ کا قیام ضروری ہو گیا ہے اس سے کاروباری سر گرمیاں بڑھیں گی اور شہر کے اندر تمام غلہ منڈیاں ٹرانسپور ٹیشن سمیت چھوٹے صنعتی یونٹ وہاں شفٹ ہونے چائیں جہاں ون ونڈو آپریشن کی تمام سہولیات ہونا لازم ہیں جب یہاں انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی اس نہ صرف کاروبا بڑھیں گے بلکہ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا لوگ نوکریوں کی تلاش میں ادھر کا رخ کریں گے ۔