ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیوز کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، عظمیٰ بخاری


لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیوز کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ووٹنگ مشین کے خلاف نہیں، مشین چلانے والوں کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے سے متعلق منظرعام پر آنے والی ویڈیوز کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی دو روز قبل ووٹ خریدنے کی 8 سے 10 ویڈیوز منظر عام پر آئیں، ووٹ خریدنے کی ویڈیوز پر الیکشن کمیشن نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو جن ویڈیوز پر ایکشن لینا چاہئے اس پر ان کی زبان بند ہوتی ہے۔