اسلام آباد(صباح نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپہ مارکر گاڑی کے سی این جی سلنڈر میں چھپائی گئی 33 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے دو خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی جس کی نمبر پلیٹ پر این ایچ اے کندہ تھا ۔
کار کو انٹیلی جنس اطلاع پر روک کرچیک کیا تو گاڑی میں نصب سی این جی سلینڈر سے مجموعی طور پر 33 کلوگرام سے زائد منشیات جس میں 24 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام افیون اور 200 گرام آئس شامل ہے برآمد ہوئی۔حکا نے بتایا کہ تین ملزمان جن میں پشاور و چارسدہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔ ان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، مزید تفتیش کے دوران انکشافات کی توقع ہے۔