کراچی،لیاری کے گھر میں گیس لیکج سے آتشزدگی، 5افراد جھلس گئے


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں لیاری کے علاقے میراں ناکہ کی محمدی مسجد کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس سے 5افراد جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں لگنے والی آگ کے باعث جھلسنے والے 5افراد میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جھلسنے والوں کے نام 40سالہ عارف ولد غوث محمد، 35سالہ خاتون سمیرا زوجہ عارف، بچی 13سالہ عریبہ، 12 سالہ بچہ ایان، 8 سالہ بچی ایمان اور 2 سالہ عنایا معلوم ہوئے ہیں۔