اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 29ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی۔پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔