صدر مملکت عارف علوی کی تاجک ہم منصب سے ملاقات


اشک آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تاجک ہم منصب امام علی رحمن سے ملاقات ہوئی ،دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی/دورہ ترکمانستان کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اور روابط پر روشنی ڈالی،دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور تاجکستان کو افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی،صدر مملکت عارف علوی نے افغان امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں بارے بتایا۔

اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین مضبوط معاشی شراکت داری کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط و مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہمسایہ ممالک افغانستان میں عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے،افغان معیشت کو بچانے کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثے غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے، تمام افغانوں کے حقوق کے احترام اور افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونا ضروری ہے، افغانستان میں امن، مفاہمت اور استحکام کیلئے پاکستان اور تاجکستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،  افغان پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا۔