لاہور ہائیکورٹ میں گیس بحران کیخلاف درخواست دائر


لاہور(صباح نیوز)لاہورہائیکورٹ میں گیس بحران کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سردارفرحت منظور خان ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے بتایا ہے کہ وہ پاکستان کا پر امن شہری ہے اور قانون کی حکمرانی اور بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردی آتے ہی گیس بحران شروع ہوگیا ہے اور شہریوں کو گیس بحران کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس بحران کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ۔

عدالت سیاست دعا کی گئی ہے کہ گیس بحران کے حل کے لیے فریقین اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عدالت ان  ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اور گیس بحران کا مسئلہ فوری حل کرنے کے لیے حکم دے۔