جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن)لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے،فواد چوہدری


لاہور(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن)لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے،(ن)لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو یہ لوگ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، یہ لوگ اپنی جائیدادوں کا جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، رانا شمیم (ن)لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں چیف جسٹس بنادیا گیا لہذا ن لیگ کی مہم کا عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوگی، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی جبکہ پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔