اساتذہ کرام بڑی محنت سے طلباء کو پڑھاتے تھے۔طلباء کےنتائج بھی بہت اچھے آتے لیکن اساتذہ کی تنخواہوں میں عرصہ دزار سے اضافہ نہیں کیا گیا۔مہنگاہی کی وجہ سے ان کی چیخیں نکل گئیں۔ تنگ آکر اساتذہ نے ہڑتال کردی۔کلاسوں کا بائیکاٹ کیا،ہڑتالیں کیں ۔کئی ماہ گذر گئے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی۔آخر کار اساتذہ نے اعلان کر دیا کہ اگر حکومت ھماری تنخواہیں نہیں بڑھاتی تو ہم طلباء کو اصل مطالعہ پاکستان پڑھانا شروع کر دیں گے۔۔۔یہ سننا تھا کہ حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کر لئے ان کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
Load/Hide Comments