پاکستان کا تجارتی خسارہ 94 فیصد بڑھ گیا، وزارت منصوبہ بندی کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزارت منصوبہ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 94 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے پہلی سہ ماہی کی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق تجارتی خسارے میں 94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ معاشی ترقی 5 سے ساڑھے 5 فیصد تک رہے گی کیونکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 94 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے ہدف سے زیادہ 3 اعشاریہ 4 ارب ڈالر رہا۔وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی رہی۔

رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی درآمدات میکرواکنامک استحکام کیلئے خطرہ ہیں، پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت میں 81 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلی سہ ماہی میں مہنگائی 8اعشاریہ 6 فیصد رہی جبکہ سالانہ ہدف 8 فیصد ہے