الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 8300 ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی۔

الیکشن کمیشن نے  تمام  ووٹرز سے گزارش کی ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاوضہ( مفت) اپنا ووٹ چیک کریں۔ اس کے لئے سی این آئی سی قومی شناختی کارڈ نمبر) بغیر ہائفن (-) کے  اپنے موبائل پر ٹائپ کریں  اور اسے 8300 پر  میسج میں بھیجیں ۔

آپ کو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو یہ پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے ۔