اسلام آباد(صباح نیوز)غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں دو کروڑ مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے احساس راشن کفالت پروگرام شروع کیا ہے۔
پشاور میں احساس راشن پروگرام کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکانِ پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں اور کریانہ سٹورز کا اندراج شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں کو تیل، آٹے اور دالوں پر خصوصی اعانت دے گی۔انہوں نے کہا کہ اعدادو شمار کے جائزے اور احساس پروگرام کے اہل افراد کی نشاندہی کے لئے حال ہی میں ایک معاشی سروے مکمل کیا گیا ہے