جھنگ(صباح نیوز)پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے،پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ،پاکستان کی طرف میلی انکھ دیکھنے والوں کو ہر محاز پر ناکام بنائیں گے،پاکستانی افواج دنیا کی بہادر فوج ہے جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،
ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج جھنگ کے پرنسپل کمانڈر(ر) صہیب فاروق نے کیڈٹ کالج جھنگ میں یوم دفاع کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس مو قع پر پرنسپل سید محمد ناصر , کیڈٹ کالج کے کمانڈر ٹریننگ خزیمہ گوہر صدیقی نے تقریب میں شرکت کی ،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر صہیب فاروق نے کہا کہ ملک پاکستان کے لیے لاکھوں لوگو ں نے قربانیاں دیں جسے رہتی دنیا تک کو ئی ختم نہیں کر سکتا،پاکستان آرمی نے اپنے جوانوں کی قربانیاں دیکر اس ملک کی سالمیت اور سر حدوں کی حفاظت کی جب بھی ملک پر مشکل وقت آئے گا پاکستانی قوم اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہوگی .
انہوں نے کہا پاکستانی افواج کی ملک کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی یہ وطن تا قیامت قائم و دائم رہے گا اس کو ختم کرنے والوں کا دنیا میں نام و نشان باقی نہیں رہے گا . اس موقع پر کیڈٹ کالج جھنگ کے کیڈٹ نے شاندار پریڈ کا مظاہر کیا اور یاد گار شہداہ پر پھولوں کی چادر رکھی گئی اس موقع پر کیدٹ کالج جھنگ کے طلبا کو اعزازی رینک بھی لگا ئے گئے۔