سندھ ،بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند


کراچی (صباح نیوز)سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند کیے جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو اتوار 28 نومبر صبح 8 بجے سے پیر 29 نومبر صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب موسم سرد ہوتے ہی ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔