بھارت میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ،ایک دن میں آٹھ ہزار کے قریب نئے مثبت کیسز،مزید 37ہلاکتیں


نئی دہلی :بھارت میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ،ایک دن میں آٹھ ہزار کے قریب نئے مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 37ہلاکتیں ہوئیں،

بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایک دن میں 7,946 نئے کورونا وائرس کیسز کیساتھ  بھارت میں کل تعداد بڑھ کر 4,44,36,339 ہو گئی، جب کہ فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 62,748 ہو گئی۔ 37 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,27,911 تک پہنچ گئی۔

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 212.52 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔۔