مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے140کیسز،جموں میں 25اور کشمیر میں115 کیسز


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 140افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھکر 4لاکھ 77ہزار 784ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد4782ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 9ہزار 776ٹیسٹ کئے گئے جن میں 140افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی۔ مثبت قرار دئے گئے 140افراد میں جموں میں 25جبکہ کشمیر صوبے میں 115افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 115افراد میں سرینگر میں 36، بارہمولہ میں 18، بڈگام میں 14، پلوامہ میں 10، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 19، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 7، کولگام میں 3 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 4ہزار 13ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 15ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔متوفین کی مجموعی تعداد 2432بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 7اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میںراجوری، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی شامل ہیں جبکہ دیگر 3اضلاع میں 25افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جموں صوبے میں متاثر ہونے والے ضلع جموں میں 21، ادھمپور میں 3 جبکہ ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار 671ہوگئی ہے۔اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2350بنی ہوئی ہے۔