بھارت میں کورونا کے 7,231 نئے مثبت کیسز،45ہلاکتیں


نئی دہلی:بھارت میں کورونا کے 7,231 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 45ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ایک دن میں 7,231نئے انفیکشن کیسزکے ساتھ کووڈ کی تعداد بڑھ کر 4,44,28,393 ہوگئی، جب کہ فعال کیسوں کی تعداد گھٹ کر 64,667 ہوگئی۔

مزید 45 ہلاکتیں ریکارڈ ہونے کے بعد وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 5,27,874 تک پہنچ گئی۔

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 212.39 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔