سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سرینگر شہر کے رام باغ علاقے میں ہونے والے مبینہ تصادم کی صداقت پرجائز شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ رام باغ میں مبینہ انکاونٹر کے بعد اس کی صداقت پر جائز شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔
پی ڈی پی سربراہ نے الزام لگایا کہ رپورٹوں اور گواہوں کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ یک طرفہ تھی۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے الزام لگایاکہ ایک بار پھر سچائی سے دور سرکاری بیان زمینی حقائق کے مطابق نہیں ہے جیسا کہ شوپیاں، ایچ ایم ٹی اور حیدر پورہ میں دیکھا گیا ہے